Aurat Ke Liye Artificial Jewellery Pehan Kar Namaz Parhna Kaisa?

عورت کے لیے آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-276

تاریخ اجراء:21ربیع الآخر1443ھ/27نومبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عورت کے لیے آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورت کے لیے  آرٹیفیشل جیولری کا استعمال جائز ہے۔ کیونکہ ہمارے دور کے جید مفتیان کرام نے عموم بلوی اور حرج کی وجہ سے اس کے جواز کا فتوی دیا ہے، اور جب یہ جائز ہے تو اسے پہن کر نماز پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم