مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-865
تاریخ اجراء: 04ذیقعدۃالحرام1443
ھ/04جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زید امام ہے
اور وہ بچی کے بال(نچلے ہونٹ کے نیچے
والے بال) بالکل صاف کر دیتا ہو اس کے پیچھے پڑھی گئی
نمازوں کا کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ہونٹوں کے نیچے، بُچی کے بال مونڈنا یا منڈوانا
بدعت،ناجائز و گناہ ہے،کیونکہ یہ بال داڑھی میں شامل ہیں
اور داڑھی مونڈنا یا
منڈوانا،ناجائزوگناہ ہے،لہذابُچی کے بال مونڈنایامنڈوانا بھی
ناجائزوگناہ ہے، اوربُچی کے بال مونڈنے والاشخص فاسق معلن ہےاورفاسق معلن کے
پیچھے نمازپڑھنامکروہ تحریمی وگناہ ہےاوراگرپڑھ لی،تواعادہ
واجب ہے، لہذابُچی مونڈنے والے امام کے پیچھے نمازپڑھنامکروہ تحریمی
وواجب الاعادہ ہے۔ البتہ! اگریہ بال اتنے بڑھ جائیں کہ کھانے،پینےاورکلی
وغیرہ کرنے میں رکاوٹ بنیں،توانہیں بقدرِضرورت کتروادینے
میں حرج نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟