مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2349
تاریخ اجراء: 25جمادی الثانی1445
ھ/08جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مذکورہ ہوڈی میں نماز پڑھنا بلاکراہت جائز
ہے،اور اس کی ڈوریوں کا لٹکنا سدل میں داخل نہیں،کہ کتب
فقہ کی عبارات کے مطابق سدل کا معنی یہ ہے کہ کسی کپڑے کو
بغیر پہنے کندھے وغیرہ پر ڈال لے،یا اسے خلاف معتاد(جس طرح عام
طورپراستعمال نہیں کیاجاتا،اس) طریقے پر پہنے۔جبکہ بیان
کردہ صورت میں ہوڈی کوڈوریوں
کے لٹکنے کے ساتھ پہننا اس کا لبس معتاد(عام طورپرجورائج ہے،وہ طریقہ) ہی
ہے ،لہٰذا اس میں کوئی حرج نہیں۔
درمختار
میں ہے "(کرہ )۔۔۔(
سدل) تحریما للنھی
(ثوبہ) ای ارسالہ بلالبس معتاد "ترجمہ: کپڑے کو لٹکانا مکروہ تحریمی
ہے یعنی ایسا لٹکانا جو معتاد پہننے کے خلاف ہو ۔(درمختارمع ردالمحتار،کتاب الصلوۃ،ج01،ص639، دارالفکر، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟