مجیب: مولانا محمد فراز عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-639
تاریخ اجراء: 09شعبان المعظم 1443ھ/13مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فجر کی اذان میں "الصلوۃ خیر من النوم "کہنا بھول گئے تو کیا
اذان ہوجائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فجر کی اذان میں،"حی
علی الفلاح "دومرتبہ کہنے کے بعد"اَلصَّلٰوۃُخَیْرٌ
مِّنَ النَّوْم"دومرتبہ کہنا مستحب ہے۔اگر
کوئی فجر کی اذان میں یہ کہنا بھول گیا تو بھی اذان ہوجائے گی اور اذان دہرانا یعنی
دوبارہ دیناضروری نہیں ۔ (ويقول) ندبا
(بعد فلاح أذان الفجر: الصلاة خير من النوم مرتين) ترجمہ: مؤذن
کے لیے مستحب ہے کہ فجر کی
اذان میں حی علی الفلاح کے بعد دو مرتبہ الصلاۃ
خیر من النوم کہے ۔ (تنویر
الابصار مع در مختار،ج 1،ص 388، دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟