فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہو جائے توکیا نماز ہو جائے گی؟ |
مجیب: مولانا شفیق صاحب زید مجدہ |
مصدق: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Aqs:986 |
تاریخ اجراء: 07جمادی الثانی 1438ھ/07 مارچ 2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے اتنی تاخیر ہوجائے کہ دوسری رکعت میں ہی کھڑے تھے کہ سورج طلوع ہوگیا تو وہ نماز ہوئی یا نہیں ؟ سائل:محمد جمیل (ملیر کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
پوچھی گئی صورت میں وہ فجر کی نماز نہ ہوئی کیونکہ نماز فجر پڑھتے ہوئے سورج طلوع ہوجانے کی صورت میں حکم شرعی یہ ہے کہ اگرالتحیات میں بیٹھنے سے پہلے یا بیٹھنے کے بعد تشہد کی مقدارگزرنے سے پہلے سورج طلوع ہوگیا تو فجر کی نماز بالاتفاق نہیں ہوگی ،اور اگر تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد ایک طرف سلام پھیرنے سے پہلے سورج طلوع ہوا تو بھی امام اعظم علیہ الرحمہ کے نزدیک فرض باطل ہو جائیں گے اور اس کی قضا ذمے پر رہے گی ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟