مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری
فتوی نمبر:Web-487
تاریخ اجراء: 24محرم الحرام1444
ھ /23اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
چار رکعت
فرض جیسے ظہر،عصر اور عشا کی کوئی سی بھی دو رکعت اور اسی
طرح تین رکعت فرض جیسے مغرب کی
کوئی سی بھی دو رکعت میں مطلقاً قراءت کرنا فرض
اور پہلی دو ہی میں ہونا واجب ہے،لہٰذا اگر کوئی
قصداً پہلی دو رکعتوں میں قراءت بالکل نہ کرے مگر آخری دو
رکعتوں میں کر لے یا مغرب کی پہلی و تیسری یا
دوسری اور تیسری رکعت میں قراءت کرلے تو فرض ادا ہوجائے
گا مگر قصداً ترکِ واجب کے سبب نماز واجب الاعادہ ہو گی ۔
نیز
فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ باقی تمام
نمازوں کی ہر رکعت میں مکمل سورۂ فاتحہ پڑھنا اور سورت ملانا یا
قرآن پاک کی ایک بڑی آیت
جو چھوٹی تین آیتوں کے برابر ہو یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا
واجب ہے اور یہ واجب ان ہی رکعتوں میں ادا ہوگا،(یہ مسئلہ
درست نہیں کہ فرض نماز کی کوئی سی دو رکعتوں میں
سوۂ فاتحہ کی قراءت کرنا واجب ہے بلکہ درست یہ ہے کہ پہلی
دو رکعت میں کرنا واجب ہے)لہٰذا اگر فرضوں کی پہلی
دو رکعتوں یا ان میں سے ایک رکعت میں
سورۂ فاتحہ قصدا نہ پڑھی، تو
نماز کا اعادہ واجب ہوگا۔اسی طرح اگر سہواً سورۂ فاتحہ
رہ گئی اور اس رکعت کے سجدہ میں
جانے تک یاد نہ آیا تو اس صورت میں بھی سجدہ سہو واجب
ہوگا۔
ہاں
سہواً فاتحہ رہ جانے کی صورت میں
اگر اسی رکعت کے رکوع میں یا رکوع کے بعد سجدے میں
جانے سے پہلے یاد آ گیا تو واپس لوٹے،سورۂ فاتحہ و سورت
پڑھے،پھر دوبارہ رکوع کرنا فرض ہے اور آخر میں سجدۂ سہو کرے۔
بہار شریعت
میں ہے:’’نماز فرض میں دو پہلی رکعتوں میں قراءت واجب
ہے۔الحمد اور اس کے ساتھ سورت ملانا فرض کی دو پہلی رکعتوں میں
اور نفل و وتر کی ہر رکعت میں واجب ہے۔‘‘(بہار شریعت،ج1،ص517،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟