Farz Namaz Ki Teesri Rakat Mein Surat Milai Tu Chothi Mein Milane Ka Hukum

فرض کی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملائی تو چوتھی رکعت میں  ملانے کا حکم

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-93

تاریخ اجراء: 02 جمادی الاخریٰ  1443 ھ/06جنوری 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ فرائض کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ اور سورت بھی ملا لی تو کیا چوتھی  رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھ سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فرائض کی تیسری اورچوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب نہیں ہے البتہ منفرد کےلئے افضل ہےکہ فرض کی تیسری اورچوتھی رکعت میں بھی سورت ملا لے ۔اگر کسی نے صرف تیسری رکعت میں سورت ملائی تو بھی نماز ہو جائےگی ،تیسری رکعت میں سورت ملانے سے یہ لازم نہیں کہ چوتھی میں بھی سورت ملائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم