Farz Ki Tesri Choti Rakat Me Fatiha Ke Bad Surat Parhna

فرضوں کی تیسری،چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعدسورت پڑھنا

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر: WAT-601

تاریخ اجراء: 28رجب المرجب  1443ھ/02مارچ 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں اگر کوئی شخص سورت فاتحہ کے بعد بھولے سے سورت بھی پڑھ لے، تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    اگر کسی نے فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھ لی، تو اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا، خواہ اس نے جان بوجھ کر پڑھی ہو یا پھر بھولے سے۔ بلکہ منفرد یعنی تنہا نماز ادا کرنے والے کے لئے ان رکعتوں میں سورت فاتحہ کے بعد سورت ملانا افضل قرار دیا گیا ہے۔جبکہ امام کے کے لیے مکروہ ہے اور اگر مقتدیوں پرگراں گزرے توحرام۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم