Juma Ki Jamaat Khari Ho Jaye Tu Sunnatain Kab Parhain ?

جمعہ کی جماعت کھڑی ہوجائے توسنتیں کب پڑھیں؟

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1339

تاریخ اجراء:       14جمادی الاخریٰ1444 ھ/07جنوری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر جمعہ کی جماعت کھڑی ہو گئی ہو اور اس وقت پہنچے تو کیا پہلے چار رکعت سنتیں پڑھیں یا جماعت میں شامل ہو جائیں؟اور ان سنتوں کو کب پڑھیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کوئی جمعہ کے دن اس وقت پہنچے کہ جماعت کھڑی ہو گئی ہو، تو اب سنت قبلیہ پڑھنے کے بجائے جماعت میں شامل ہو جائے۔اور جس کی جمعہ کی پہلی سنتیں رہ جائیں اور جمعہ کے فرض پڑھ لئے ہوں، تو اگر وقت باقی ہے تو جمعہ کے فرض کے بعد پڑھ لے اور فرض کے بعد والی سنتیں پڑھ کر ان (رہ جانے والی سنتوں)کو پڑھے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم