مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1339
تاریخ اجراء: 14جمادی الاخریٰ1444
ھ/07جنوری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر
جمعہ کی جماعت کھڑی ہو گئی ہو اور اس وقت پہنچے تو کیا
پہلے چار رکعت سنتیں پڑھیں یا جماعت میں شامل ہو
جائیں؟اور ان سنتوں کو کب پڑھیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کوئی جمعہ کے
دن اس وقت پہنچے کہ جماعت کھڑی ہو گئی ہو، تو اب سنت قبلیہ
پڑھنے کے بجائے جماعت میں شامل ہو جائے۔اور جس کی جمعہ کی
پہلی سنتیں رہ جائیں اور جمعہ کے فرض پڑھ لئے ہوں، تو اگر وقت
باقی ہے تو جمعہ کے فرض کے بعد پڑھ لے اور فرض کے بعد والی
سنتیں پڑھ کر ان (رہ جانے والی سنتوں)کو پڑھے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟