Juma o Eid Ke Kutbe Me Kitni der Baithe ?

جمعہ و عیدین کے خطبوں کے درمیان بیٹھنے کی مقدار

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر: WAT-595

تاریخ اجراء: 27رجب المرجب  1443ھ/01مارچ 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جمعہ و عیدین کے دونوں خطبوں کے درمیان کتنی دیر بیٹھنا چاہئے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جمعہ و عیدین کے دونوں خطبوں کے درمیان تین آیت کی مقدار بیٹھنا سنت ہے۔ مراقی الفلاح میں ہے "و" يسن "الجلوس بين الخطبتين" جلسة خفيفة وظاهر الرواية مقدار ثلاث آيات"ترجمہ:دوخطبوں کے درمیان مختصروقت کے لیے بیٹھناسنت ہے اورظاہرالروایۃ میں یہ بیٹھناتین آیات کی مقدارہے ۔( مراقی الفلاح مع نورالایضاح ،ص267،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم