جوڑا بنے بالوں کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا ؟ |
مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Fmd:0259 |
تاریخ اجراء:02جمادی الاول 1438ھ/31جنوری2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ احادیث طیبہ میں جوڑاباندھ کر(یعنی بالوں کواکٹھاکرکے،سرکے پیچھے گرہ دےکر)نماز پڑھنےسےممانعت واردہوئی ہے،توآجکل عورتیں کیچر(Catcher)لگاکربالوں کواوپرکی طرف فولڈکرلیتی ہیں،کیا کیچر(Catcher)یاکسی اورچیزکے ذریعہ جوڑابنے بالوں سے(کے ساتھ)نمازپڑھناعورتوں کے لئےمنع ہے؟ سائلہ:بنت شجاع الدین(F-11، ناتھ کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
احادیث طیبہ میں سرکاردوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نےجوڑابندھے بالوں کے ساتھ نمازپڑھنے کی جوممانعت فرمائی وہ ممانعت مردوں کے ساتھ خاص ہے،جس کی صراحت خودحدیث پاک میں موجودہے،عورتوں کے لئے یہ ممانعت نہیں۔مردوں کے لئے ممانعت کی حکمت شارحین حدیث نے یہ بیان فرمائی، کہ مردکے سَرکے ساتھ ساتھ اُس کے بال بھی زمین پرگریں ،اورربّ تعالیٰ کے حضورسجدہ ریزہوں،پھراس پرفقہائے کرام نے یہ مسئلہ بیان فرمایا،کہ جوڑاباندھ کرنمازپڑھنا،مردوں کے لئے مکروہ تحریمی ہے۔ جبکہ عورت کے بال سترعورت میں داخل ہیں، یعنی غیرمحرم کے سامنے، اوربالخصوص نمازمیں ان کوچھپانافرض ہے،اگرعورتیں جوڑانہ باندھیں توحالت نمازمیں اُن کے بال بکھرسکتے ہیں،جس سے اُن کے بالوں کی بے ستری کااندیشہ ہے،جس سے نماز پر اثر بھی پڑے گا،لہذااگر عورتیں اپنے بالوں کوسرکےپیچھےاکٹھا کرکے گرہ لگالیں،یااُن کو کیچر(Catcher)وغیرہ کے ذریعےگرفت میں لے لیں ،توبالوں کو چھپانے میں معاون ثابت ہوں گے،اس میں حرج نہیں، الغرض جوڑا باندھ کر نماز کے مکروہ تحریمی ہونے کا حکم عورتوں کے لئے نہیں ہے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟