Kisi Rakat Mein Teen Sajde Kar Liye Aur Aakhir Mein Sajda Sahw Kar Liya, To Kya Namaz Ho Jayegi?

کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو کیا نماز ہو جائے گی ؟

مجیب:عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر:WAT-1172

تاریخ اجراء:20ربیع الاول1444ھ/17اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو نماز ہو جائے گی ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کسی نے بھولے سے  ایک رکعت میں تین سجدے کر لئے،  تو اس پر لازم  ہے کہ آخر میں سجدہ سہو کرے ، اگر سجدہ سہو کر لے گا، تو نماز درست  ہو جائے گی ، لیکن اگر سجدہ سہو نہ کیا، تو نماز واجب الاعادہ ہو جائے گی ۔اسی طرح اگر جان بوجھ کر تین سجدے کئے، تو نماز واجب الاعادہ ہو  گی، اس صورت میں سجدہ سہو کفایت نہیں کرے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم