مجیب: ابو احمد محمد انس رضا
عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1794
تاریخ اجراء: 16ذوالحجۃالحرام1444 ھ/5جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بغیر وضو اذان دینا کیساہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بے وضو اذان دینے سے اذان ہوجاتی ہے، البتہ! یوں اذان دینا مکروہ ہے، اس
سے بچنا چاہیے۔
مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر میں ہے” (وجاز أذان المحدث) لحصول المقصود“ترجمہ: بے وضوکی اذان درست
ہے ،مقصود کے حاصل ہوجانے کی وجہ سے۔(مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر،کتاب الصلاۃ،باب
الاذان،ج 1،ص 77،دار إحياء التراث العربي)
نور الایضاح میں ہے”ویکرہ اقامۃ المحدث واذانہ “ترجمہ: بے وضو کا اذان و اقامت
کہنا مکروہ ہے۔(نور الایضاح،باب
الاذان،ص 120،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
بہارشریعت میں ہے : "بے وضو کی اَذان صحیح ہے۔
مگر بے وضو اَذان کہنا مکروہ ہے۔" (بہارشریعت ،ج01،حصہ 3،صفحہ 466،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟