Masbooq Qaida Akhirah Mein Tashahhud Ke Baad Darood o Dua Parhe Ga Ya Nahi?

مسبوق قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود و دعا پڑھے گا یا نہیں ؟

فتوی نمبر:WAT-50

تاریخ اجراء:29محرم الحرام1443ھ/07ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مسبوق امام کے قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود پاک اور دعا پڑھے گا یا نہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مسبوق مقتدی امام کے قعدہ اخیرہ  میں تشہد کے بعد درود ودعا نہیں پڑھے گا بلکہ اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ تشہد کو اس طرح ٹھہر ٹھہر کرپڑھے کہ امام کےسلام تک تشہد مکمل کرے اور اگر وہ تشہد پڑھ کر پہلےہی فارغ ہوگیا تو اب وہ کلمہ شہادت یعنی أشھد أن لا الہ الا اللہ و اشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ کی تکرار کرتا رہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم