Masjid Ke Mike Per Falahi Kaamo Ka Elaan Karna

مسجد کے مائک پر فلاحی کاموں کا اعلان کرنا

فتوی نمبر:WAT-134

تاریخ اجراء:01ربیع الاول 1443ھ/10اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مسجد کے مائیک پر فلاحی کاموں مثلاً پولیو وغیرہ کے لئے اعلان کرنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پولیو وغیرہ فلاحی کاموں کے لئے عین مسجد میں اعلان کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے، البتہ اگر وہاں اس طرح کے فلاحی کاموں کے لئے اعلان کا عرف ہو، تو مسجد کے مائیک کو فنائے مسجد یا خارجِ مسجد میں رکھ کر اعلان کر سکتے ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم