Mina Jane Se 14 Din Pehle Makkah Sharif Mein Qiyam Ho To Namaz Kaise Parhe?

منی جانے سےپہلے  14دن مکہ  شریف میں قیام ہوتونمازکیسے پڑھے؟

مجیب:ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1130

تاریخ اجراء:03ربیع الاول1444ھ/30ستمبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    اگر کسی حاجی کو منی جانے سے پہلے حرم میں 14 دن ملے تو  یہ مکمل نماز پڑھے گا یا قصر اور یونہی  مزدلفہ اور عرفات میں کیسے نماز پڑھے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیان کردہ صورت میں جب آپ کی مکہ مکرمہ میں 15 دن ٹھہرنے کی نیت کنفرم نہیں ہے بلکہ پندرھواں دن آپ نے  بہرحال مِنٰی جانا ہے، تو اس صورت میں  آپ مسافر ہی ہیں ۔ لہذا مکہ و مِنی و مزدلفہ و عرفات میں قصر نماز ہی پڑھیں گے۔

   جیسا کہ بہار شریعت میں ہے:" دو جگہ  پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کی اور دونوں مستقل ہوں جیسے مکہ و منٰی تومقیم نہ ہوا،  اور ایک دوسرے کی تابع ہو جیسے شہر اور اس کی فنا تو مقیم ہوگیا۔“   (بہار  شریعت ،جلد1،حصہ4، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم