فتوی نمبر:WAT-211
تاریخ اجراء:26ربیع الاول 1443ھ/02نومبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زید امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو اور قعدہ اخیرہ میں زید درود
شریف پڑھ رہا
ہو کہ امام صاحب سلام پھیر دیں،
تو اب زید درود شریف مکمل
کر کے سلام پھیرے یا مکمل
کئے بغیر امام کے ساتھ
سلام پھیر دے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جب مقتدی
تشہدپورا(یعنی عبدہ
ورسولہ تک)پڑھ لے اورابھی
درودشریف بالکل نہ پڑھاہویاتھوڑاپڑھاہواورامام سلام پھیردے
توایسی صورت میں مقتدی
بھی فوراسلام پھیردے
کیونکہ درودودعاسنت
ہیں اورامام کی پیروی
بلاتاخیر لازم ہے جب تک دوسراکوئی
فرض یاواجب عارض نہ ہو ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟