Muqtadi Durood Shareef Parh Raha Ho Aur Imam Salam Pir De To Kya Kare ?

مقتدی درود شریف پڑھ رہا ہو اور امام سلام پھیر دے تو کیا کرے؟

فتوی نمبر:WAT-211

تاریخ اجراء:26ربیع الاول 1443ھ/02نومبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زید امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو اور قعدہ اخیرہ میں زید درود شریف  پڑھ رہا ہو کہ امام صاحب سلام پھیر دیں، تو اب زید درود شریف مکمل کر کے سلام پھیرے یا مکمل کئے بغیر امام کے ساتھ سلام پھیر دے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جب مقتدی تشہدپورا(یعنی عبدہ ورسولہ تک)پڑھ لے اورابھی درودشریف بالکل نہ پڑھاہویاتھوڑاپڑھاہواورامام سلام پھیردے توایسی صورت میں مقتدی بھی فوراسلام پھیردے کیونکہ درودودعاسنت ہیں اورامام کی پیروی بلاتاخیر لازم ہے جب تک دوسراکوئی فرض یاواجب عارض نہ ہو ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم