Muqtadi Ke Milne Se Pehle Imam Ko Sahw Hua To Muqtadi Par Sajda Sahw Ka Hukum

مقتدی کے ملنے سے پہلے امام کو سہو ہوا تو مقتدی پر سجدہ سہو کا حکم

مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2008

تاریخ اجراء: 03ربیع الاول1445 ھ/20ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   امام کے ساتھ چوتھی رکعت میں مقتدی شامل ہوا،اورامام کوپہلی، دوسری یاتیسری رکعت میں  سجدہ سہولازم ہوگیا، اورمقتدی کواس کاعلم نہیں ہے،توکیااس صورت میں جب امام سجدہ سہوکرےگا،تومقتدی بھی کرےگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں!جب امام پر سجدۂ سہو واجب ہو اور وہ سجدۂ سہو کرے ، توامام کی متابعت میں مقتدی بھی سجدہ سہو اداکرے گا ،اگرچہ امام سے جب غلطی ہوئی تھی ،اس وقت مقتدی نمازمیں نہیں تھا۔البتہ مسبوق (مسبوق وہ ہے جو جماعت میں اُس وقت شامل ہوا جب کہ کچھ رکعتیں امام پڑھ چکا تھااور آخر تک امام کے ساتھ رہا۔)امام کے ساتھ سجدہ سہو کرنے میں  سجدہ سہو کا سلا م نہیں پھیرے گا بلکہ صرف دو سجدے کرے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم