Namaz Ishraq Ki Fazilat kiya Hai ?

نماز اشراق کی فضیلت کیا ہے؟

مجیب:مولانانوید چشتی صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:5018

تاریخ اجراء:09جمادی الاول 1438ھ/07فروری2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز اشراق کی فضیلت کیا ہے؟ اور اس کا وقت کون سا ہے؟ سورج طلوع ہونے کے فوراً بعد اشراق کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

سائل:محمد لطیف(علامہ اقبال کالونی، راولپنڈی کینٹ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے: جو شخص فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکر خدا کرتا رہا یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو گیا پھر دو رکعتیں پڑھے تو اُسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔

     نماز اشراق کا وقت سورج طلوع ہونے کے بیس منٹ بعد سے لے کرنصف النہار شرعی یعنی ضحوۂ کبری کی ابتداء سے پہلے تک ہے، سورج طلوع ہونے کے فوراً بعدبیس منٹ تک کوئی بھی نماز پڑھنا جائز نہیں کہ یہ وقت مکروہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم