مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-327
تاریخ اجراء:08ذیقعدۃالحرام
1443 ھ/08جون 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر نماز کے دوران تلاوت کرتے ہوئے کسی
سورت کی کوئی آیت بھول گئے یا کسی آیت کا کوئی
لفظ بھول گئے، تو یاد آنے پر اس آیت یا لفظ کودرست کر کےدوبارہ
پڑھنے سے سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر نماز میں قراءت کے دوران کوئی لفظ یا آیت
بھولے سے رہ جائے، اور اسے پڑھنے کے لیے اسی آیت کو یا
پچھلی چندآیات کو دوبارہ پڑھیں تو سجدہ سہو لازم نہیں
ہوگا،جبکہ آیت کو یاد کرنے میں ایک رکن کی مقدار
خاموش نہ رہا ہو۔
امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے
سوال ہوا: امام نے جمعہ میں ایک آیت پڑھی، بسبب بھول جانے کے اُس کو دوسری بار
پڑھ کر دوسری آیتوں کی طرف منتقل کیا ایسی
صورت میں نماز مکروہ تحریمی یا تنزیہی یا
جائز بلاکراہت یا سجدہ لازم ہے یا نہیں ؟ تو امام اہلسنت رحمۃ
اللہ علیہ نے جواباًفرمایا: ” جبکہ بمجبوری سہو تھا کچھ کراہت
نہیں، اور اگر آیت کے یاد کرنے میں بقدرر کن ساکت نہ رہا
تو سجدہ سہو بھی نہیں۔“(فتاوی رضویہ،جلد6،صفحہ333، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟