Namaz Mein Dupatta Aur Aasteen Kitni Honi Chahiye

نماز میں دوپٹہ اور آستین کتنی ہونی چاہییں ؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1072

تاریخ اجراء:16صفرالمظفر1444 ھ/13ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نماز میں دوپٹہ اور آستین کتنی ہونی چاہییں ۔؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   (الف) عورت  کےسرپرموجودبال  اور  سر سے لٹکنے والے بال ،اعضائے ستر میں سے ہیں ، عورت پر ان کا پردہ فرض ہے ،اوریہ دوعلیحدہ علیحدہ عضوشمارہوتے ہیں ،یعنی سرکے بال ایک علیحدہ عضوشمارہوتاہے اورسرسے لٹکنے والے بال ،علیحدہ عضوشمارہوتے ہیں ،لہذا دوپٹہ وغیرہ  کم از کم اتنا  موٹااوربڑاہو کہ  سارےبال اچھی طرح چھپ  جائیں ،اگر چوتھائی سے کم  بال کھلے  تو نماز ہوجائے گی ۔اوراگر چوتھائی یااس سے زائدکھلے تواگراسی حالت میں نمازشروع کی تونمازہی شروع نہیں ہوگی اوراگرنمازشروع کرتے وقت اتنے نہیں کھلے ہوئے تھے دوران نمازکھل گئے تواگرقصداکھولے ہیں توفورانمازٹوٹ جائے گی اوراگربلاقصدکھلے توایسی صورت میں اگرفوراچھپالیاتونمازدرست ہے اوراگر اسی حالت میں کوئی  رکن ادا کرلیا یا ایک رکن یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار گزرگئی  تو نماز فاسد ہو جائے گی۔

   (ب)یو نہی عورت  کے دونوں  بازو کندھوں سے گٹوں تک ستر  عورت  میں شامل ہیں۔ان میں کچھ تفصیل ہے کہ :

   ہربازوکہنیوں سمیت ایک علیحدہ عضوہے،اورہر کلائی یعنی کہنی کے بعد سے گٹے کے نیچے تک  علیحدہ عضوہے ، لہذا  آستین اتنی ہو  جس سے دونوں   بازو گٹوں تک چھپ جائیں ۔یااگرآستین اتنی بڑی نہیں توکسی چادروغیرہ سے ان کواس طرح چھپالیاجائے کہ گٹوں تک ساراحصہ چھپ جائے ۔اگرکسی عضو کی چوتھائی مقداریااس سے زیادہ کھلی تواس میں بھی وہی تفصیل ہے جواوپربالوں کے حوالے سے گزری۔

   نوٹ:اگرچنداعضامیں کچھ کچھ کھلارہاکہ ہرایک اس عضو کی چوتھائی سے کم ہے ،مگران تمام اعضاکے کھلے ہوئے حصوں کامجموعہ،ان کھلے ہوئے اعضامیں سے جوسب سے چھوٹاعضوہے ،اس کی چوتھائی کے برابرہے تونمازنہ ہوئی مثلاعورت کے کان کانواں حصہ اورپنڈلی کانواں حصہ کھلارہاتومجموعہ دونوں کاکان کی چوتھائی کی مقداربرابرہے ،لہذانمازجاتی رہی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم