نمازی کے دائیں ،بائیں یا پیچھے تصویر ہو،تو نماز کا کیا حکم ہوگا
مجیب: ابو مصطفیٰ محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-323
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نمازی کے دائیں بائیں یا پیچھے تصویر ہو تو، کیا نماز مکروہِ تحریمی ہوگی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تصویر پورے قد کی ہو مگر نماز ی کے سامنے نہ ہو نمازی کے دائیں یا بائیں یا پیچھے ہو اگرچہ بطورِ تعظیم آویزاں ہو ۔اس صورت میں تشبہ نہ ہونے کی وجہ سے کراہتِ تحریمی لازم نہ آئے گی، ہاں تعظیم کے پائے جانے کی وجہ سے کراہتِ تنزیہی لازم آئے گی۔
سیدی اعلی حضرت مجدد دین وملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ نے اپنے مشہور زمانہ حاشیہ جد الممتار میں یہی تحقیق فرمائی ہے ۔
جدالممتا ر میں تصویر سے کراہت لازم ہونے سے متعلق ہے:’’ان علۃ کراھۃ التحریم فی الصلاۃ ھو التشبہ بعبادۃ الوثن کما فی الھدایۃ و الفتح وغیرھما وفی الاقتناء ھو وجودھا فی البیت علی جھۃ التعظیم وھو المانع للملائکۃ عن الدخول فیہ فمقطوع الرأس او الوجہ منتف فیہ الوجھان اما فاقد عضو آخر لا حیا ۃ بدونہ کما تعارفوا فی ’فوطوغرافیا‘من تصویرالنصف الاعلی او الی الصدر فالتشبہ منتف لانھم لا یعبدون مقطوعا فتنتفی کراھۃ التحریم من الصلاۃ وفیھا الکلام ھنا ولا یلزم منہ انتفاءھا عن الاقتناء ان وجد التعظیم لان مدارھا فیہ ھذا لا التشبہ فتعلیق امثال صور النصف او وضعھا فی القزازات وتزیین البیت بھا کما ھو متعارف عند الکفرۃ والفسقۃ کل ذلک مکروہ تحریما ومانع عن دخول الملائکۃ وان لم تکرہ الصلاۃ ثم تحریما بل تنزیھا‘‘یعنی نماز میں (تصویر کے مکروہ تحریمی ہونے کی)علت بتوں کی عبادت سےمشابہت ہے جیسا کہ ہدایہ اور فتح القدیر وغیرہ میں ہےاور(گھر میں تصویر کے رکھنے کے مکروہ تحریمی ہونے کی علت)تصویر کا تعظیم کے طورپر ہونا ہےاور یہ فرشتوں کے گھر میں داخل ہونے سے مانع ہےتو سر کٹا ہوایا چہرہ مٹی ہوئی (تصویر)میں دونوں علتیں منتفی ہیں رہی وہ تصویر کہ جس میں کوئی ایسا عضو نہ ہو کہ جس کے بغیر زندگی (ممکن)نہ ہوجیسا کہ عام طور پر’فوٹوگراف والی تصویر‘میں(بدن کا )اوپری نصف حصہ یا سینے تک (کا حصہ)ہوتاہے ،تو(ایسی تصویر میں)تشبہ نہیں ہے ،اس لئے کہ (کفار)مقطوع بتوں کی عبادت نہیں کرتے (لہذانماز بھی)مکروہ تحریمی نہیں ہوگی اورا س کے بارے میں یہاں کلام ہے اوراس سے(تصویرکے )بطور تعظیم رکھنے کے مکروہ تحریمی ہونے کا انتفاء لازم نہیں آ تااس لئے کہ(تصویر رکھنے کے مکروہ تحریمی ہونے ) کا مداریہ(تعظیم) ہے نہ کہ تشبہ(بالاوثان)توآدھے قد کی تصویر کو لٹکانا اور اس کومحفوظ جگہوں میں رکھنا اور گھر کواس سے مزین کرنا جیساکہ کافروں اور فاسقوں کے ہاں رائج ہے یہ سب مکروہ تحریمی ہے اور فرشتوں کے گھر میں داخل ہونے سے مانع اگرچہ اس سے نمازمکروہ تحریمی نہیں ہوتی بلکہ تنزیہی ہوتی ہے ۔(جد الممتار،جلد:3،صفحہ :409،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
ردالمحتار میں ہے:’’والتعظیم اعم کما لوکانت عن یمینہ او یسارہ۔۔۔ فانہ لا تشبہ فیھا بل فیھا تعظیم(ملتقطا)‘‘یعنی تعظیم (تشبہ سے)عام ہے اگرچہ (تصویر )نمازی کے دائیں یا بائیں ہو کیونکہ (ان صورتوں میں )تشبہ نہیں ہےبلکہ تعظیم ہے۔(رد المحتار علی درمختار ،جلد:2،صفحہ:419،مطبوعہ بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟