Qaida e Akhira Karne Ke Baad Koi Bhoole Se Khara Ho Jaye To Kya Hukum Hai?

قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد کوئی بھولے سے کھڑا ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر:WAT-128

تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1443ھ/05اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کوئی دورکعت والی فرض نمازمیں قعدہ کرنےکےبعدبھولےسےتیسری رکعت  کےلئے کھڑاہوجائے تواسے کیا کرناچاہئے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کوئی قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد نمازِ فجر میں تیسری کےلیے، مغرب میں چوتھی کےلیے یا ظہر، عصر اور عشاء کی نماز میں پانچویں کے لیے کھڑا ہو جائے، تو اسے حکم ہے کہ وہ اس اضافی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے یاد آنے کی صورت میں واپس لوٹ کر سجدہ سہو کرے اور اپنی نماز مکمل کرے۔ اگر اس اضافی رکعت کا سجدہ کرلیا، تو ایک رکعت اور ملا لے،آخر میں سجدہ سہو کرلے۔ اس طرح آخری دو رکعتیں نفل ہو جائیں گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم