Ramzan Ke Ilawa Witr Jamaat Se Parhne Ka Hukum

رمضان کے علاوہ وتر کی نماز جماعت سے پڑھنے کا حکم

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-1472

تاریخ اجراء: 25رجب المرجب1445 ھ/06فروری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   رمضان کے علاوہ بھی کیا وتر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ماہ رمضان کے علاوہ وتر کی نماز باجماعت نہیں پڑھی جائے گی  البتہ اگر کسی نے جماعت کروائی اور تداعی کی صورت نہیں پائی گئی تو یہ مکروہ نہیں ۔ ہاں تداعی کی صورت پائی گئی تو یہ جماعت کروانا مکروہ عمل ہوگا، تداعی سے مراد یہ ہے کہ امام کے علاوہ تین سے زیادہ مقتدی ہوں۔

   بہار شریعت میں ہے:” علاوہ رمضان کے وتر میں اگر تداعی کے طور پر ہو تو مکروہ ہے۔ تداعی کے یہ معنی ہیں کہ تین سے زیادہ مقتدی ہوں۔ “(بہار شریعت ،جلد1،صفحہ 582، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم