مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1527
تاریخ اجراء: 05رمضان المبارک1444 ھ/27مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ
تھا کہ صلاۃ التسبیح کیسے پڑھیں اور اس میں کتنی
رکعات ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صلاۃ التسبیح میں ایک سلام کے ساتھ چاررکعتیں
ہیں ۔اوراس کا طریقہ یہ
ہے کہ:
اللہ
اکبر کہہ کر سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ
وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَآ
اِلٰـہَ غَیْرُکَ پڑھے
پھر پندرہ بار یہ تسبیح پڑھے سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰـہَ اِلَّا
اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ۔ پھر اَعُوْذُ اور بِسْمِ اللہ اور اَلْحَمْد اور
سورت پڑھ کر دس بار یہی تسبیح پڑھے۔ پھر رکوع کرے اور
رکوع میں دس بار پڑھے، پھر رکوع سے سر اٹھائے اور بعد تسمیع و تحمید
دس باریہی تسبیح کہے،
پھر سجدہ کو جائے اور اس میں دس بار کہے ،پھر سجدہ سے سر اٹھا کر دس بار
کہے، پھر سجدہ کو جائے اور اس ميں دس مرتبہ پڑھے۔ يوہيں چار رکعت پڑھے ہر
رکعت میں 75 بار تسبیح اور چاروں میں تین سو ہوئیں
اور رکوع و سجود میں سُبْحَانَ
رَبِّیَ الْعَظِیْمِ، سبُحْاَنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہنے کے بعد تسبیحات پڑھے۔
نوٹ:دوسری اورچوتھی رکعت میں ثناء نہیں پڑھنی
۔اورقراءت سے پہلے 15باریہ تسبیح پڑھنی ہے۔اوردوسری
رکعت پرقعدہ کرکےمکمل التحیات،درودپاک اوردعاپڑھ کرتیسری کےلیےکھڑے
ہوناہےاورتیسری رکعت میں پہلی رکعت کی طرح
ثناءپڑھنےکے بعد15باریہ تسبیح پڑھ کر قراءت کرنی ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟