مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر: WAT-948
تاریخ اجراء: 04محرم الحرام1443 ھ/04اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بحکم حدیث نمازی کے آگے سے بغیر
(سترہ) کے گزرنا حرام ہے، دریافت
طلب امر یہ کہ اگر نمازی شیشہ کے گیٹ کے سامنے نماز ادا
کر رہا ہو تو کیا نمازی کے سامنے یعنی شیشہ کی
دوسری جانب سے گزرنا جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شریعت میں سترہ کا مقصد نمازی
اور گزرنے والے کے درمیان کسی آڑ وغیرہ کا حائل ہونا ہے، نمازی
کا چھپ جانا مقصود نہیں ہے، لہذا اگر نمازی شیشے کے گیٹ
کے سامنے نماز ادا کر رہا ہو، تو اُس نماز ی کے سامنے یعنی شیشے
کی دوسری طرف سے گزرنا جائز ہے، کہ سامنے لگا شیشہ سترہ بننے کی
صلاحیت رکھتا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟