مجیب:ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر:WAT-1202
تاریخ اجراء:29ربیع الاول1444ھ/26اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگرفرض نمازسے پہلے سنّتِ
بعدیہ پڑھ لیں ،تو کیا
سنّتِ بعدیہ ادا ہو جائیں گی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو سنتیں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرض نماز کے بعد پڑھنا ثابت ہیں ان سنتوں کو
فرض نماز سے پہلے پڑھنے سے سنت ادا نہیں ہوگی، بلکہ وہ نماز نفل بن
جائے گی اور فرض کے بعد سنت مؤکدہ دوبارہ پڑھنا ہوں گی ، کیونکہ
ان کا ابھی وقت ہی شروع نہیں ہوا، نیز فقہاءِ کرام نے
سنتِ قبلیہ اور بعدیہ کی الگ الگ حکمت
بیان کی ہے، مثلاً سنتِ قبلیہ کی حکمت یہ
بیان کی ہے کہ سنتِ قبلیہ پڑھنے سے شیطان کی اس شخص
کے بارے میں نماز چھوڑنے کی طمع اور امید ختم ہوجاتی ہے،
جب کہ سنتِ بعدیہ کی حکمت یہ بیان کی گئی ہے
کہ نماز میں جو کمی کوتاہی
ہو جائے سنتِ بعدیہ سے اس کی تلافی ہوجائے، لہٰذا
سنتِ بعدیہ کو فرض نماز سے پہلے پڑھنے کی صورت میں مقصود حکمت
بھی فوت ہوجائے گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟