Takbeer Ola Ki Fazilat Kab Tak Hasil Ki Ja Sakti Hai ?

تکبیر اولی کی فضیلت کب تک حاصل  کی جاسکتی ہے؟

مجیب:مولانانوید چشتی صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:5019

تاریخ اجراء:09جمادی الاول 1438ھ/07فروری2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام کی تکبیر اولی کہنے کے بعد کتنی دیر تک مقتدی تکبیر کہہ لے تو تکبیر اولی اس کو مل جائے گی؟ وضاحت فرما دیں۔

سائل:محمد لطیف (علامہ اقبال کالونی، راولپنڈی کینٹ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     صحیح قول کے مطابق جو امام کے ساتھ پہلی رکعت کو پا لے، اسے تکبیر اولیٰ کی فضیلت مل جاتی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم