مجیب: ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری
فتوی نمبر: WAT-990
تاریخ اجراء: 19محرم الحرام1444 ھ/19اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر تراویح چھوٹ گئی ، تو کیا کرنا چاہیے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اولایہ یادرہے
کہ رمضان کی ہررات میں تراویح کی مکمل بیس رکعات
پڑھنا ،ہرمکلف یعنی عاقل بالغ مرد و عورت دونوں کے لیے سنتِ مؤکدہ
ہے اور اس کا وقت نمازِ عشا کے فرضوں کے بعد سے فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے تک
ہے ۔
رہایہ سوال کہ اگر کسی کی تراویح چھوٹ گئی تووہ کیاکرے
گاتواس کے حوالے سے تفصیل یہ ہے کہ :
چھوٹنے سے اگریہ
مرادہے کہ جماعت چھوٹ گئی تواس صورت
میں اس کے لیے حکم ہے کہ وہ
تنہااداکرے۔
اوراگریہ مراد ہے
کہ قضاہوگئی یعنی تراویح نہیں پڑھی کہ فجر کا
وقت شروع ہو گیا، تو اب اس کی قضا نہیں ۔
البتہ!یہ یادرہے کہ بلاعذرشرعی تراویح قضاکرنا،ایک
آدھ مرتبہ ہوتواساءت ہے ،جس کاارتکاب کرنے والا عتاب اورملامت کامستحق
ہوتاہے اورتراویح قضاکرنے کی عادت بنا لینا ، ناجائز و گناہ ہے ۔جس کاارتکاب کرنے والا عذاب کامستحق ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟