Taraweeh Ki 20 Rakat 5 Salam Ke Sath Parhna

تراویح کی 20 رکعات 5 سلام کے ساتھ پڑھنا

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1468

تاریخ اجراء: 17رمضان المبارک1444 ھ/13اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

     تراویح کی 20 رکعت 5 سلام کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اوراگرپڑھ سکتے ہیں تو یہ ظہر کی سنت موکدہ کی طرح پڑھنی ہوں گی یا عصر کی سنت غیر موکدہ کی طرح پڑھیں گے ، رہنمائی فرما دیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      تراویح دو،  دو کر کے پڑھنا    بہترہے کیونکہ یہی متوارث(شروع سےجاری) طریقہ ہے،لہٰذا اسی کو اختیار کرنا چاہیے۔لیکن اگرکسی نے چاریااس سے زائدرکعات اکٹھی ایک نیت سے  پڑھ لیں اورہردورکعات پرقعدہ کیاتوجتنی پڑھیں اتنی ہی شمارہوں گی ۔

      نیزچاریااس سے زائد  رکعات تراویح اکھٹی پڑھنی ہوں ، تو اس میں بہتر یہ ہے کہ  سنتِ غیرمؤکدہ کی طرح    ہردوسری رکعت کے قعدہ میں تشہد کے ساتھ ساتھ درود  اور دعا   بھی پڑھے اور تیسری  رکعت کے شروع میں ثناء بھی پڑھے ۔

(ملخص ازفتاوی رضویہ،ج07،ص443،444،رضافاونڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم