Unchi Jagah Namaz Parhne Wale Ke Samne Se Guzarna

اونچی جگہ نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گزر نا

مجیب:مولانا محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2622

تاریخ اجراء: 25رمضان المبارک1445 ھ/05اپریل2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر نماز پڑھنے والا شخص اونچائی پر ہو تو کیا اس کے سامنے سے گزر سکتے ہیں؟ اور کتنی اونچائی ہونا ضروری ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر نماز پڑھنےوالا اتنی اونچائی پر ہو کہ  سامنے سے گزرنے والے کا کوئی عضو  نمازی کے سامنے نہ ہو تو اس کے سامنے سے گزرنا  جائز ہے اور اگر  کسی بھی عضو کا سامنا ہو تو گزرنا جائز نہیں۔

   بہار شریعت میں ہے"کوئی شخص بلندی پر پڑھ رہا ہے اس کے نیچے سے گزرنا بھی جائز نہیں، جبکہ گزرنے والے کا کوئی عضو نمازی کے سامنے ہو، چھت یا تخت پر نماز پڑھنے والے کے آگے سے گزرنے کا بھی یہی حکم ہے اور اگر ان چیزوں کی اتنی بلندی ہو کہ کسی عضو کا سامنا نہ ہو، تو حرج نہیں۔" (بہار شریعت،ج 1،حصہ 3،ص 615،مکتبۃ المدینہ(

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم