Wajib ul Iadah Namaz Ada Karne Ka Tarika

واجب الاعادہ نماز ادا کرنے کا طریقہ

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر: WAT-542

تاریخ اجراء: 10رجب المرجب  1443ھ/12فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   واجب الاعادہ نمازیں ہوں، تو  صرف فرض ادا کرنے ہوں گے یا سنتیں بھی پڑھنی ہوں گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   واجب الاعادہ کامطلب یہ ہوتاہے کہ کسی نمازمیں جتنے فرائض وشرائط ہیں وہ سب مکمل کرلیے لیکن کوئی واجب چھوٹ گیایاکسی طریقے سے نمازمکروہ تحریمی ہوگئی تواب اس کانمازکودوہراناواجب ہوتاہے ، اس صورت میں اگر صرف  سنتوں کی ادائیگی میں کوئی ایسی کمی رہ گئی ہو کہ جس کی وجہ سے اعادہ لازم بنتا ہو،اورفرض نماز بالکل صحیح ادا ہوئی  توصرف سنتیں دوہرانا ہوں گی،سنتوں کی وجہ سے فرض  نمازواجب الاعادہ نہیں ہوگی اور اگر فرض  نمازواجب الاعادہ ہوئی تھی، سنتیں صحیح ادا ہو گئی تھیں، تو فقط فرض نماز دوہراناہوگی ،اس کی  وجہ سے سنتیں واجب الاعادہ نہیں ہوں گی، اوراگردونوں (سنتیں بھی اورفرض نمازبھی)واجب الاعادہ ہوئی تھیں تواب دونوں کودوہراناہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم