Witar Ki Tesri Rakat Mein Qada Karke Khare Ho Jaye To Namaz Ka Kya Hukum Hai?

وتر کی تیسری رکعت میں قعدہ کرکے کھڑے ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر:WAT-182

تاریخ اجراء:15ربیع الاول 1443ھ/22اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگرکوئی وترکی تیسری رکعت پرقعدہ کرکےبھولےسےچوتھی رکعت کے لئےکھڑاہوجائےتواسے کیا کرناچاہئے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کوئی شخص وتر کی تیسری رکعت پر قعدہ  کرکے چوتھی رکعت کےلئے کھڑا ہوجائے تو اسے حکم ہے کہ وہ واپس لوٹ کر سجدہ سہو کرلے اور اپنی نماز مکمل کرےیہ اس صورت میں ہے جب تک اگلی رکعت کاسجدہ نہ کیاہواوراگر چوتھی  رکعت کا سجدہ کرلیاہےتو وہ ایک رکعت مزید اس کے ساتھ ملا لےاور آخر میں سجدہ سہو کرلے، اس طرح آخری دو رکعتیں نفل ہو جائیں گی اوراس کے وتربھی ہوجائیں گے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم