Witr Ki jamat Ki Teesri Rakat Mein Buland Awaz Se Qirat Karna

باجماعت وترکی تیسری رکعت میں بلندآوازسے قراءت کرنا

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی

فتوی نمبر: WAT-1571

تاریخ اجراء: 19رمضان المبارک1444 ھ/10اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

      وتر کی جماعت میں تیسری رکعت میں  مکمل قراء ت کرنا (سورۃ الفاتحہ کے ساتھ ، سورت بھی ملانا)اور وہ بھی بلند آواز سے پڑھنا ،  کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حکم شرعی یہ ہے کہ فرض کی پہلی دونوں رکعتوں  میں اور سنت و نوافل اور وتر کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورت ملانا واجب ہے  اور جب  وتر    کی  نماز باجماعت  ادا کی جارہی ہے ، تو اس میں قراءت بلند آواز سے کرنا بھی واجب ہے۔ لہٰذا وتر کی تیسری رکعت میں مکمل قراءت بلند آواز سے کرنا  بھی شرعاً واجب ہے ۔

    بہار شریعت  میں ہے " فجر و مغرب و عشا کی دو پہلی میں اور جمعہ و عیدین و تراویح اور وتر رمضان کی سب میں امام پر جہر واجب ہے اور مغرب کی تیسری اور عشا کی تیسری چوتھی یا ظہر و عصر کی تمام رکعتوں میں آہستہ پڑھنا واجب ہے۔" (بہار شریعت ، جلد 1حصہ 3 ، صفحہ 544، مکتبۃ المدینہ ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم