مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: Web-122
تاریخ اجراء: 01رجب المرجب1443 ھ/03فروری
2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
وتر کی نماز میں قعدہ اولیٰ
بھول جائیں تو کیاحکم ہے ؟یہ بھی وضاحت فرمادیں کہ
وترکاقعدہ اولی فرض ہے یاواجب
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قعدہ اولی کے
اعتبارسے وتر کی نمازفرض کے حکم میں ہے ، فرض نمازکی طرح اس کا
قعدہ اولیٰ بھی واجب ہے لہٰذا جوشخص وترکی
نمازمیں قعدہ اولی بھول کر سیدھا کھڑاہوجائے اس کے لیے
واپس لوٹناجائزنہیں ، بلکہ اس کے لیے حکم ہے کہ آخرمیں سجدہ
سہوکر لے ، اس کی نماز درست ہوجائے گی ۔
درمختار میں ہے :”(سھاعن
القعود الاول من الفرض )ولوعملیا ۔۔۔ ان استقام
قائما(لا)یعود (وسجد للسھو)“یعنی جوشخص
فرض نمازکے قعدہ اولی کوبھول جائے ، اگرچہ فرض عملی
ہو،اگرسیدھاکھڑاہوجائے توقعدہ اولی میں بیٹھنے کے
لیے واپس نہیں لوٹےگابلکہ آخرمیں سجدہ سہوکرے گا۔
ولوعملیاکے تحت
ردالمحتارمیں ہے:”کالوترفلایعودفیہ
اذااستتم قائما“جیساکہ وتر، توسیدھاکھڑا ہوجانے کے بعدواپس
لوٹناجائز نہیں ۔(ردالمحتار،جلد2،صفحہ661-662،مطبوعہ
کوئٹہ )
بہارِ شریعت میں ہے:”نفل کا ہر قعدہ قعدۂ
اخیرہ ہے یعنی فرض ہے اگر قعدہ نہ کیا اور بھول کر کھڑا
ہوگیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کر لے لوٹ آئے اور سجدۂ سہو کرے
اور واجب نماز مثلاً وتر فرض کے حکم میں ہے، لہٰذا وتر کا قعدۂ
اولیٰ بھول جائے تو وہی حکم ہے جو فرض کے قعدۂ
اولیٰ بھول جانے کا ہے۔“(بہارِ
شریعت، جلد1، صفحہ 712، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟