Aqeeqay Ke Gosht Se Niaz Kar Sakte Hain Ya Nahi ?

عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟

مجیب:مولانا سعید صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Kan:12132

تاریخ اجراء:17ربیع الثانی 1438ھ/16جنوری2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدنے اپنے بیٹے کاعقیقہ کیااوراسی عقیقے کے گوشت میں گیارہویں شریف کی نیازکردی۔توکیا عقیقے یاقربانی کے گوشت سے نیازوغیرہ کرسکتے ہیں؟اورکیاعقیقے کاگوشت والدین،دادا،دادی ،نانا،نانی کھاسکتے ہیں؟بکرکا کہنایہ ہے کہ یہ عمل درست نہیں ،اس گوشت سے نہ نیازکرسکتے ہیں اورنہ ہی اسے والدین وغیرہ کھاسکتے ہیں۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

سائل:محمدبرہان عطاری(لیاقت آباد،کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     عقیقے وقربانی  کے گوشت سے  نیازکااہتمام کرسکتے ہیں،اس میں کوئی حرج نہیں اورعقیقے کاگوشت والدین ،دادا،دادی،نانا،نانی سب کھاسکتے ہیں۔عوام میں جو یہ مشہورہے کہ یہ حضرات نہیں کھاسکتے ،یہ غلط ہے اس کاکوئی ثبوت نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم