Qurbani Ka Gosht Zameen Mein Dabana Kaisa ?

قربانی کاگوشت زمین میں دباناکیسا؟

مجیب:ابوواصف محمد آصف عطاری

فتوی نمبر:WAT-1154

تاریخ اجراء:15ربیع الاول1444ھ/12اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں سات لوگ قربانی کی گائے میں شریک ہوتے ہیں اورقربانی کر کے اس کا گوشت زمین میں دبا دیتے ہیں تو کیا وہ گوشت کھانا چاہیے یا دبا سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قربانی کے جانور کا گوشت زمین میں دفن کر دینا اسراف او رناجائز و گنا ہ ہے ،جس سے بچنالازم وضروری ہے ۔بلکہ مستحب طریقے کے مطابق اس گوشت کےتین حصے کیے جائیں ،یوں کہ ایک حصہ خود کھائیں ،ایک رشتہ داروں میں اور ایک حصہ غرباء میں تقسیم کر دیں اور اگر چاہیں تو سارا گوشت تقسیم بھی کر سکتے ہیں اور خود بھی رکھ سکتے ہیں، مگر دفنانا اور اسے ضائع کرنا،ناجائزوحرام ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم