Syed Ke Liye Chaliswan Aur Aqeeqah Ka Khana Khana Kaisa?

سید کے لیے چالیسویں اور عقیقہ کا کھانا کھانا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-329

تاریخ اجراء:08جُمادَی الاُولٰی1443ھ/13دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سید چالیسویں اور عقیقے کا کھانا کھا سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   چالیسویں کا کھانا ایصال ثواب کے طور پر ہوتا ہے لہذا سید کے لئے چالیسویں کا کھانا کھانا جائز ہے  اور عقیقے کے گوشت کا حکم قربانی والا ہے تو جس طرح قربانی کا گوشت کھانا سید کے لئے جائز ہے یونہی عقیقے کا گوشت  کھانا بھی سید کے لئے جائز ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم