Mein Tumhain Chor Doon Ga" Kehne Se Talaq Waqih Ho Jaye Gi Ya Nahi?

" میں  تمہیں چھوڑ دوں گا"    کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟

مجیب:مولاناشفیق صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Aqs:849

تاریخ اجراء:04محرم الحرام1438ھ/06اکتوبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران یہ کہا کہ ’’میں تمہیں چھوڑ دوں گا ‘‘توکیا یوں کہنے سے کوئی طلاق کا معاملہ تو نہیں ہوا ،اس کے علاوہ میں نے کچھ بھی نہیں کہا ،رہنمائی فرمائیں؟

سائل:محمد فیصل (صدر کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    پوچھی گئی صورت میں اگرآپ نے واقعی یہی الفاظ کہے تھے کہ ''میں تمہیں چھوڑدوں گا''تواس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی کہ چھوڑ دوں گا یہ طلاق کا ارادہ ہے اورمحض ارادے سے طلاق واقع نہیں ہوتی ۔لہذا آپ دونوں بدستورمیاں بیوی ہی ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم