کواکھانا
فتوی نمبر:WAT-289
تاریخ اجراء:23ربیع الآخر 1443ھ/29نومبر 2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا کوا کھانا
جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وہ کوا جو ہمارے
علاقوں میں عام پایا جاتا ہے،سیاہ وسفیدرنگ کاہوتاہے اور
مردار کھاتا ہے ، اس کا کھانا جائز نہیں ہےکہ حدیث وکتب فقہ میں
اسے خبیث کہاگیاہےاورخبیث چیزوں کی حرمت قرآن پاک
سے ثابت ہے ۔سنن ابن ماجہ میں حضرت عبداللہ ابن عمررضی اللہ
تعالی کافرمان ہے:"کواکون کھائے گاجبکہ اسے اللہ تعالی کے رسول
صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فاسق قراردیاہے ،اللہ
عزوجل کی قسم وہ پاکیزہ چیزوں میں سے نہیں ہے
۔" (سنن ابن ماجہ،ج02،ص1082،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدالرب شاکرعطاری مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف