فتوی نمبر:WAT-378
تاریخ اجراء:25جُمادَی الاُولٰی 1443ھ/30دسمبر 2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عام حالت کی طرح حیض
کی حالت میں بھی عورت مسواک کر سکتی ہے۔البتہ عورت
کے لئے بہتر ہے کہ وہ بجائے مسواک کے دوسری نرم چیزیں، مثلاً
مِسِّی کے ذریعے دانت صاف کرے، کیونکہ عورتوں کے دانت مَردوں کے
مقابلے میں کمزور ہوتے ہیں اور مسواک پر مُوَاظَبَت (ہمیشگی)
ان کے دانتوں کو مزید کمزور کردے گی اور مِسِّی کے ذریعے
دانت صاف کرتے وقت حصولِ ثواب کی نیت پائے جانے کی صورت میں
مسواک کا ثواب بھی ملے گا،کہ عورت کے لئے یہ چیزیں ثواب
کے معاملے میں مسواک کے قائم مقام ہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدہ المذنب محمد نوید
چشتی عفی عنہ
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف