غیرموکدہ سنتوں کی چاررکعات اداکرنے کاطریقہ

فتوی نمبر:WAT-390

تاریخ اجراء:26جُمادَی الاُولٰی   1443ھ/31دسمبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    چار سنت غیر مؤکدہ کو کیسے ادا کریں گے؟ یعنی دو رکعت کے بعد درود و دعا پڑھیں گے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    چار رکعتی سننِ غیرِ مؤکدہ میں دو رکعتوں کے  بعد جو قعدہ کیا جاتا ہے،اس میں التحیات پڑھنے کے بعد درودِ پاک بھی پڑھیں گے اور اس کے ساتھ دعائے ماثورہ بھی پڑھیں گے، پھر جب تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوں گے، تو اسے ثناء سے شروع کریں گے۔ البتہ اگر کوئی ان کو سننِ مؤکدہ کی طرح پڑھے (یعنی دوسری رکعت میں عبدہ ورسولہ تک پڑھ کر کھڑا ہو جائے اور تیسری رکعت کو ثناء کے بغیر شروع کر دے)، تو بھی اس کی نماز ہو جائے گی، لیکن سننِ غیر مؤکدہ کے لیے افضل طریقہ پہلے والا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ