فتوی نمبر:WAT-393
تاریخ اجراء:26جُمادَی الاُولٰی 1443ھ/31دسمبر 2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر وضو اب تک قائم ہے تو
اسی وضو سے نماز پڑھنے میں حرج نہیں۔ اگر آپ کو یہ
کنفیوژن ہے کہ میک اپ کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں
تو یہ جان لیجیے
کہ پاک اشیاء سے جائز طریقے
سے میک اپ کرکے نماز پڑھنا جائز بلکہ افضل ہے۔
البتہ ناپاک اشیا ء(مثلاحرام جانورکی
چربی ملی کسی چیز)کے
ساتھ میک اپ کیاہو(اورنجاست
بقدرمانع ہو یعنی درہم سے زائدتو )ایسے میک اپ کے ساتھ
نماز ہی نہیں ہو گی۔اوراگردرہم کی مقدارنجاست
ہوتواس کادھوناواجب اوراسی طرح نمازپڑھ لی تونمازواجب الاعادہ(اس
کالوٹاناواجب)اوراگردرہم سے کم ہوتوپاک کرناسنت اورایسے ہی نمازپڑھ لی
تونمازہوجائے گی لیکن اعادہ مستحب ہوگا۔ یونہی
فاسقانہ طرز پر میک اپ کرکے بارگاہ
خداوندی میں حاضری مناسب نہیں ہے۔
نوٹ: یہ یادرہے کہ الکوحل کی وجہ سے میک اپ کوناپاک قرارنہیں دیاجائے گاکیونکہ فی
زمانہ کثیر علماء و فقہائے کرام نے عموم بلوی و حاجت کی وجہ سے
خارجی استعمال والی تمام چیزوں اور کھانے پینے والی
چیزوں میں سےصرف ادویات میں بطور علاج الکوحل کی اجازت دی ہے، جبکہ نشہ نہ ہوتا
ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو رجا محمد نور المصطفیٰ
عطاری مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف