فتوی نمبر:WAT-409
تاریخ اجراء:15 جمادی الاخری
1443ھ/19جنوری 2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں
سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا کیونکہ تشہد کی جگہ بھول کر قراءت کرنے سے سجدہ سہو اس صورت میں
لازم آتا ہے جب ایک چھوٹی آیت
یا اس سے زیادہ پڑھے۔ جیساکہ منیۃ المصلی
میں ہے:”لو کرر الفاتحۃ فی الاولیتین
او قرأالقرآن فی رکوعہ او فی سجودہ او فی التشہد یجب“ترجمہ
: اگر پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کی تکرار کی
یا رکوع یا سجدے یا تشہد میں قرآن پڑھا تو سجدہ سہو
واجب ہو جائے گا۔
اس
کے تحت حلبۃ المجلی میں ہے:”ثم
مقدار ما یجب للسھو بقراءتہ من القرآن ، فظاہر الذخیرۃ و الخانیۃ
: الآیۃ فصاعدا “ یعنی قرآن پاک کی جتنی قراءت سے سجدہ
سہو واجب ہو تا ہے اس کی مقدار ذخیرہ اور خانیہ کے ظاہر کے
مطابق ایک آیت یا اس سے زیادہ ہے۔ (حلبۃ المجلی
شرح منیۃ المصلی ، ج 2 ، ص 444، بیروت )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابوصدیق محمد ابوبکر
عطاری
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف