مخصوص ایام میں تلاوت نہ کرنے پراحادیث

فتوی نمبر:WAT-411

تاریخ اجراء:16 جمادی الاخری  1443ھ/20جنوری 2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    عورت مخصوص ایام میں تلاوت قرآن پاک نہیں کر سکتی ،اس پر کوئی حدیث ہو تو بتا دیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:  لا تقرأ الحائض، ولا الجنب شيئا من القرآن “ترجمہ: حیض والی عورت اور جنبی قرآن میں سے کچھ بھی نہ پڑھے۔(سنن الترمذی،1/ 236، مصطفى البابی الحلبی،مصر)

    حضرت جابر  رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” لا يقرأ الحائض ولا الجنب ولا النفساء القرآن “ترجمہ: حیض والی ، جنبی اور نفاس والی عورتیں قرآن نہ پڑھیں۔        ( سنن دارقطنی، 1/ 218، مؤسسۃ الرسالۃ، بيروت)

    مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: ” لا تقرأ الحائض القرآن “ترجمہ: حیض والی عورت قرآن نہ پڑھے۔ (مصنف ابن ابی شيبة، 1/ 98، مکتبۃ الرشد ، ریاض)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی