حیض  و نفاس کی حالت میں ناخن کاٹنا

فتوی نمبر:WAT-420

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    حیض  و نفاس کی حالت میں ناخن کاٹ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    اگر عورت حیض اور نِفاس سے پاک ہو گئی اور ابھی تک غسل نہیں کیا، تو اس حالت میں اس کے لئے  غیر ضروری بال صاف کرنا  مکروہ  تنزیہی ہے کہ یہ حیض و نفاس سے پاک ہونے کے وقت حدث والی ہوئی ہے، اور اس پر اس وقت غسل فرض ہوا ہے، اب اس حالت میں وہ جُنبی کی طرح  ہے جیسے جنبی کے لئے حالتِ جنابت میں بال صاف کرنا یا ناخن  کاٹنا مکروہ  تنزیہی ہے، اسی طرح اس کے لیے حکم ہے،اور اگر وہ حیض  و نِفاس سے پاک نہیں ہوئی ،تو اس حالت میں ناخن  کاٹ سکتی ہے، کیونکہ ابھی تک یہ حدث والی نہیں ہے اور اس پر غسل فرض نہیں ہے،اس حالت میں وہ اس معاملے میں پاک آدمی کی طرح ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ