جسم پرموجودخشک منی
پاک کرنے کاطریقہ
فتوی نمبر:WAT-422
تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
منی جسم کے کسی
حصے پر لگی اور خشک ہو گئی،تو کیا اسے بھی رگڑ کر صاف کریں،
تو وہ حصہ پاک ہو جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منی کپڑوں یا بدن کے کسی حصے پر لگ
کر خشک ہو جائے ،تو اسےاچھی طرح مَل کر جھاڑنے اور صاف کرنے سے
بھی وہ کپڑا یا بدن کا وہ حصہ پاک ہو جائے گا اور منی
گاڑھی ہو یا پتلی، دونوں صورتوں میں اسے کھرچ یا
رگڑکر پاک کیا جا سکتا ہے،لیکن یہ حکم اس صورت میں ہےجب
منی خشک ہواورمنی میں یا کپڑے یا بدن کی
اس جگہ پر پیشاب وغیرہ کوئی نجاست نہ ہو۔لہذا
اگر منی گیلی ہو یا اس میں یاکپڑے یابدن
کی اس جگہ پر پیشاب وغیرہ کوئی نجاست ہو، تو پھر اس کو
دھو کر ہی پاک کیا جا سکتا ہے، کھرچ یا رگڑ کر پاک نہیں کیا
جا سکتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی
الفقہ الاسلامی
عبدہ المذنب محمد نوید
چشتی عفی عنہ
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف