فتوی نمبر:WAT-424
تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
وہ کون سے صحابی
ہیں ،جنہوں نے تابعی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ،ایسے
صحابی ہیں ،جو تابعی(نجاشی ،شاہ حبشہ) کے ہاتھ پر اسلام
لائے ۔نجاشی شاہ حبشہ ،نبی کریم صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم کی حیات ظاہری میں مسلمان ہوچکے تھے
لیکن آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت نہ کرسکے ۔جبکہ
ان کے ہاتھ پراسلام لانے والے حضرت عمروبن عاص رضی اللہ تعالی عنہ ،نبی
کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی زیارت
وملاقات کے شرف سے فیضیاب ہوئے اوردرجہ صحابیت ان کونصیب
ہوا۔
چنانچہ مغازی للواقدی میں ان کا قبول
اسلام کا واقعہ یوں درج ہے کہ: قبولِ اسلام سے پہلے آپ کے دل میں
مسلمانوں سے سخت عداوت(دشمنی)تھی، معرکۂ بدر، اُحد اور خندق میں
مسلمانوں کے خلاف جنگ میں حصّہ لیا ،صلحِ حُدَیبیہ
کےبعد تو آپ کےیہ جذبات تھے کہ اگر پورا قبیلۂ قریش اسلام
لے آئے تو میں پھر بھی اسلام نہیں لاؤں گا، پھر آپ نے
اپنے ہم خیال لوگوں کو جمع کرکے ان کے سامنے اپنی رائے رکھی
کہ ہم حبشہ چلے جاتے ہیں اور وہیں رہتے ہیں ،اس رائے کو
پسند کیا گیا چنانچہ انہوں نے حبشہ کے بادشاہ کے لئے تحفے تحائف جمع
کرکے آپ کے حوالے کردئیے یوں آپ حبشہ چلے آئے۔
(مغازی للواقدی،ج 2،ص741-742،دار الاعلمی،
بیروت )
ایک روایت کے مطابق قریش نے حبشہ سے
مسلمانوں کو واپس لانے کیلئے جن سفیروں کو روانہ کیا ان میں
آپ بھی شامل تھے، مگر اللہ تعالٰی
نے آپ پر خُصوصی کرم فرمایا اور آپ نے تابعی حضرت نجاشی
بادشاہ رضیَ اللہُ تعالٰی
عنہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا پھر مدینے حاضر ہوکر مکی مَدَنی
سرکار صلَّی اللہُ
تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی زیارت
سے مشرف ہوکردرجۂ صحابیت پر فائز ہوئے۔ یہ تاریخ
ِاسلام کا منفرد واقعہ ہے کہ کوئی شخص تابعی کے ہاتھ پر ایمان
لائے اور بعد میں مرتبۂ صحابیت سے مشرف بھی ہوا ہو۔
(زرقانی علی المواھب،ج 1،ص506،دار الكتب
العلميۃ،بيروت ملخصاً)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی
الفقہ الاسلامی
ابو احمد محمد انس رضا عطاری
مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف